سلمان نے مجھے ریس تھری میں موقع دیا‘بوبی دیول

سلمان خان ایک بہترین انسان ہیں، وہ بڑے دل کے مالک ہیں

منگل 12 اپریل 2022 11:05

سلمان نے مجھے ریس تھری میں موقع دیا‘بوبی دیول
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2022ء) لیجنڈری اداکار دھرمیندر کے بیٹے اداکار بوبی دیول نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان نے کیریئر بچانے میں ان کی مدد کی۔ حال ہی میں بوبی دیول نے بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کے ساتھ اپنی دوستی کے بارے میں انکشاف کیا اور کہا کہ کس طرح سلمان نے ان کی بالی ووڈ میں کامیاب واپسی کروائی۔ بوبی کا کہنا تھا کہ سلمان خان نے فلموں میں ان کی دوسری اننگز کو ریس تھری کے ساتھ توانائی بخشی، جس کی وجہ سے انہیں مزید کام ملا۔

خیال رہے کہ فلم ریس تھری میں ان کے ساتھ سلمان خان کے علاوہ انیل کپور، جیکولین فرنینڈس، ڈیزی شاہ اور ثاقب سلیم مرکزی کرداروں میں نظر آئے۔ اپنے انٹرویو میں بوبی دیول کا کہنا تھا کہ سلمان خان ایک بہترین انسان ہیں، وہ بڑے دل کے مالک ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ صرف میرے لیے ہی نہیں بلکہ وہ جب بھی کسی کا بہت خیال کرتے ہیں تو وہ اس کے لیے ہر ممکن کوششیں کرتے ہیں۔ بوبی کا کہنا تھا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میں ان چند لوگوں میں سے ایک ہوں جن سے سلمان بہت محبت کرتے ہیں، میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کیونکہ مجھے دوبارہ کام ملنا شروع ہوا۔ اسٹار اداکار نے کہا کہ سلمان نے مجھے ریس تھری میں موقع دیا اور یہ میرے اور میرے کیریئر کے لیے کئی چیزوں کی شروعات تھی۔

وقت اشاعت : 12/04/2022 - 11:05:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :