کترینہ کیف سلمان خان کا سامنا کرنے سے کترانے لگی

بھرے مجمعے میں سلمان خان نے کترینہ کیف کو کترینہ کپور کہہ کر انہیں شرمندہ کر ڈالا

جمعہ 21 نومبر 2014 13:16

کترینہ کیف سلمان خان کا سامنا کرنے سے کترانے لگی

ممبئی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) سلمان خان جب کسی سے دوستی کرتے ہیں تو اسے آسمان کی بلندیوں پر پہنچادیتے ہیں اور جب اس کے ساتھ بیر رکھ لیں تو انہیں شرمندہ کرنے کا کوئی موقعہ بھی نہیں چھوڑتے اور یہی کچھ کترینہ کیف کے ساتھ اس وقت ہوا جب دبنگ خان نے بھری محفل میں انہیں رنبیر کپور کے ساتھ دوستی کی وجہ سے کترینہ کپور کہہ ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں سلمان خان کی بہن ارپیتا خان کی شادی کی تقریبات بڑی دھوم دھام سے ہوئی جس میں بالی ووڈ کے بڑے بڑے ستاروں نے شرکت کی ، ان ہی ستاروں میں ایک ان کی سابق دوست کترینہ کیف بھی شامل تھیں، شادی کی تقریب کے دوران جب کترینہ کیف پر فلمایا گیا گانا شروع ہوا تو سلمان خان نے کترینہ کیف کو اسٹیج پر آنے کی دعوت دی، سلو میاں کی دعوت پر باربی ڈول ان کا سامنا کرنے سے کترانے لگی۔

(جاری ہے)

کئی بار بلانے کے باوجود جب کترینہ نہ آئیں تو انہوں نے بھرے مجمعے میں کترینہ کیف کو ’‘کترینہ کپور“ کہہ کر اسٹیج پر بلایا، دبنگ خان کے ہاتھوں مزید عزت افزائی سے بچنے کے لئے کترینہ نے اسٹیج پر جانے میں ہی عافیت سمجھی اور جب وہ اسٹیج پر پہنچ گئیں تو سلمان خان نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ” میں کیا کروں کہ میں نے تمہیں کترینہ خان بننے کا موقع دیا تھا مگر ہم نے کترینہ کپور بننا پسند کیا “

وقت اشاعت : 21/11/2014 - 13:16:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :