دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا گانا ’چن پچھے‘ تمام میوزک پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ کردیا گیا

جمعرات 24 نومبر 2022 21:06

دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا گانا ’چن پچھے‘ تمام میوزک پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ کردیا گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2022ء) دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا گانا چن پچھے تمام میوزک پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہ کار فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا واحد اور رومانوی گانا چن پچھے مقبولیت کی انتہا کو چھو رہا ہے۔

(جاری ہے)

ریکارڈ توڑ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا گانا مداحوں کے لیے تمام میوزک پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ کردیا گیا ہے۔اب شائقین اس گانے کو باآسانی کسی بھی میوزک پلیٹ فارم پر سن سکتے ہیں اور اس کی شاعری، مدھر آواز اور خوب صورت دھن کے مزے لے سکتے ہیں۔

وقت اشاعت : 24/11/2022 - 21:06:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :