وزیراعلی پنجاب کا سینئر اداکار افضال احمد کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعہ 2 دسمبر 2022 23:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2022ء) وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے سینئر اداکار و پروڈیوسر افضال احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلی نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

چودھری پرویز الہی نے افضال احمد کی اداکاری کے شعبہ میں خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ مرحوم منجھے ہوئے اداکار تھے۔ افضال احمد مرحوم نے اردو اورپنجابی فلموں میں اپنے فن کا سکہ منوایا اور لازوال اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑے۔ وزیراعلی چودھری پرویز الہی نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

وقت اشاعت : 02/12/2022 - 23:06:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :