شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکار بھی ملک بھر کی طرح سانحہ پشاور کے سوگ میں ڈوب گئے

بدھ 17 دسمبر 2014 13:23

شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکار بھی ملک بھر کی طرح سانحہ پشاور کے سوگ میں ڈوب گئے

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکار بھی ملک بھر کی طرح سانحہ پشاور کے سوگ میں ڈوب گئے ۔ اداکارہ شاہدہ منی ، ثناء ، میرا ، ریشم ، بشریٰ انصاری ، مدیحہ افتخار ، روبی انعم ، شبنم مجید ، حمیرا ارشد ، سائرہ نسیم ، ذوالقرنین حیدر ، سخاوت ناز ، افتخار ٹھاکر ، افتخار عفی ، نواز انجم ، نسیم وکی ، صوبیہ خان سمیت دیگر اداکاروں نے سانحہ پشاور کی سخت الفاظ مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کاروائی قرار دیا ہے ۔

(جاری ہے)

فنکاروں نے کہا کہ ہم مسلمان ہیں ،، ہمیں یقین ہے کہ زندگی اور موت کا اختیار خدا کے پاس ہے ۔ انہوں نے شہداء پشاور کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لخت جگر شہادت پا کر ہمیشہ کے لئے زندہ ہیں ۔

وقت اشاعت : 17/12/2014 - 13:23:26

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :