سونیا حسین کے سابق شوہر واصف محمد نے اداکارہ و ماڈل منتشا کیانی سے دوسری شادی کر لی

جمعرات 26 جنوری 2023 21:46

سونیا حسین کے سابق شوہر واصف محمد نے اداکارہ و ماڈل منتشا کیانی سے دوسری شادی کر لی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2023ء) خوبرو اداکارہ سونیا حسین کے سابق شوہر اور سلیبریٹی فٹنس ٹرینر نے اداکارہ و ماڈل منتشا کیانی سے دوسری شادی کر لی۔ماڈلنگ سیکیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ منتشا کیانی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے کراچی کے معروف فٹنس ٹرینر واصف محمد سے شادی کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق منتشا کیانی اور واصف محمد کے درمیان فٹنس ٹریننگ کے دوران دوستی ہوئی تھی جو رشتہ ازدواج میں تبدیل ہوگئی۔

اداکارہ اور فٹنس ٹرینر کو شادی کے موقع پر شوبز فنکاروں کی جانب سے مبارکباد موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ سونیا حسین نے 2014 میں فٹنس ٹرینر اور ماڈل واصف محمد سے شادی کی تھی لیکن جلد ہی ان کے درمیان طلاق ہوگئی تھی جب کہ دونوں نے تاحال طلاق کی وجوہات نہیں بتائیں۔
وقت اشاعت : 26/01/2023 - 21:46:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :