پاکستان کو سیاحت کے شعبے پر توجہ دینی چاہیے

ہمارے ملک کے شمالی علاقے بہت حیرت انگیز ہیں، صرف اسی ایک شعبے سے ہی ملک کے لیے کافی آمدنی حاصل ہو سکتی ہے، علی ظفر کا معیشت کو بہتر بنانے کیلئے حکومت کو اہم مشورہ

پیر 27 فروری 2023 18:15

پاکستان کو سیاحت کے شعبے پر توجہ دینی چاہیے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2023ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کو ایک اہم مشورہ دے دیا۔علی ظفر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کی معیشت کی بہتری کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان کو سیاحت کے شعبے پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ صرف اسی ایک شعبے سے ہی ملک کے لیے کافی آمدنی حاصل ہو سکتی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ہمارے ملک کے شمالی علاقے بہت حیرت انگیز ہیں۔شمالی علاقوں کے علاوہ گوادر پر دبئی کی طرح بیلٹ تیار کریں کیونکہ اگر متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب یہ کام کر سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں کر سکتی ۔علی ظفر کے اس ٹوئٹ پر ایک صارف نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہیہ سب کرنے کے لیے وژن اور وسائل کی ضرورت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

گلوکار نے صارف کے اس ردِ عمل کے جواب دیتے ہوئے لکھا کہکئی بار رہنما اور سیاسی جماعتیں ضروری اور جرات مندانہ قدم نہیں اٹھاتی ہیں کیونکہ وہ خوفزدہ ہیں کہ اپوزیشن نظریاتی بحث کو ان پر حملہ کرنے اور پوائنٹ اسکور کرنے کے لیے استعمال کرے گی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ملک کے لیے جو بھی کام بہتر ہو وہ کرنا چاہیے کیونکہ ملک معاشی خوشحالی پر ہی قائم رہتے ہیں۔
وقت اشاعت : 27/02/2023 - 18:15:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :