مون سون بارشوں میں تین لگژری گاڑیاں تباہ ہوگئیں، سنی لیونی

جمعرات 10 اگست 2023 19:47

مون سون بارشوں میں تین لگژری گاڑیاں تباہ ہوگئیں، سنی لیونی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2023ء) بھارتی اداکارہ سنی لیونی نے کہا ہے کہ ماضی کی مون سون بارشوں میں ان کی تین لگژری گاڑیاں تباہ ہوگئیں لیکن اس سب کے باوجود مجھے مون سون بہت پسند ہے، یہ سال میں میرا پسندیدہ ترین موسم ہے، مجھے بارش میں بھیگنے سے زیادہ دور سے بارش برستے ہوئے دیکھنا پسند ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سنی لیونی نے بتایا کہ بارشوں میں تین بہت شاندار گاڑیاں تباہ ہوئیں، دو تو ایک ہی دن میں خستہ حال ہوگئی تھیں۔

گاڑیوں کی تباہی پر میں تو رو پڑی تھی کیونکہ بھارت میں گاڑیاں درآمد کرنے پر بہت بھاری ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ ایک تو مرسڈیز گاڑی تھی، میں بہت ناخوش تھی لیکن اب میں نے مقامی طور پر تیار کردہ ایک ڈبل کیبن خریدی ہے جو مون سون موسم کیلئے ہی ہے۔
وقت اشاعت : 10/08/2023 - 19:47:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :