بالی ووڈاداکارہ کااگلی فلم ’’ڈنکی ‘‘کرسمس پرریلیز کرنے کا اعلان

ہفتہ 16 ستمبر 2023 16:03

بالی ووڈاداکارہ کااگلی فلم ’’ڈنکی ‘‘کرسمس پرریلیز کرنے کا اعلان
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2023ء) بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان نے اپنی اگلی فلم ’’ڈنکی ‘‘کی ریلیز میں تاخیر کے حوالے سے گردش کرتی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے فلم کو کرسمس پر ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ خان نے حال ہی میں دنیا بھر کے سینما گھروں میں دھوم مچانے والی فلم جوان کی غیر معمولی کامیابی کا جشن منانے کیلئے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔

کنگ خان کی حالیہ دونوں فلموں پٹھان اور جوان کی باکس آفس پر شاندار کامیابی کے بعد یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ راجکمار ہیرانی کی زیر ہدایت بنے والی فلم ’’ڈنکی‘‘ جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے، اس کی ریلیز آئندہ برس تک ملتوی کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

مذکورہ تقریب کے دوران شاہ رخ خان نے ان تمام گردش کرتی خبروں کی تردید کرتے ہوئے فلم کو شیڈول کے مطابق کرسمس کے موقع پر ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا۔

اس فلم میں بالی ووڈ کنگ کے مدمقابل تاپسی پنو جلوے بکھیریں گی۔شاہ رخ خان نے کہا کہ ہم نے 26جنوری کو پٹھان کے سفر کا آغاز کیا اور میں جنم اشتمی کے موقع پر شائقین کیلئے جوان لے کر آیا اب جیسے جیسے نیا سال قریب آرہا ہے، کرسمس کے موقع پر فلم ڈنکی کی ریلیز کرنے جا رہا ہوں،میں تمام تہواروں کو اِنضمام کر رہاہوں اور جس دن میری فلم ریلیز ہوتی ہے اس دن تو عید ہوتی ہی ہے۔
وقت اشاعت : 16/09/2023 - 16:03:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :