ماہرہ خان کا شادی کےموقع پر ملنے والی محبتوں اورنیک تمناؤں پراظہارِتشکر

جمعہ 6 اکتوبر 2023 11:50

ماہرہ خان کا شادی کےموقع پر ملنے والی محبتوں اورنیک تمناؤں پراظہارِتشکر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2023ء) اداکارہ ماہرہ خان نے شادی کےموقع پر ملنے والی محبتوں اور نیک تمناؤں پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔انہوں نے انسٹاگرا م میں جاری پیغام میں لکھا کہ وہ سب کی محبتوں اور دعاؤں کے لئے شکرگزرا ہیں اور مسلسل حالتِ شکر میں ہیں ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ شادی کا فیصلہ ان کےلئے آسان نہیں تھا لیکن سلیم کریم کے ساتھ زندگی کا یہ نیا باب شروع کرنا ان کےلئے آسان ہوگیا۔

ماہرہ خان نے اپنے دیرینہ دوست اور کاروباری شخصیت سلیم کریم کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں ۔ خیال رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں ماہرہ خان کی منیجر اور بھائی نے مختصر ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کر کے اداکارہ کی شادی سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

شادی کے بعد سے ناصرف پاکستانی بلکہ پڑوسی ملک کے فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے بھی ماہرہ خان کو شادی کی مبارک باد اور دعاؤں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

خیال رہے کہ ماہرہ خان کی شادی کی پُر وقار و مختصر تقریب مری کے قریب واقع نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی تھی جس میں صرف عزیز و اقارب نے شرکت کی تھی۔شادی کے موقع پر 6 دنوں کے لیے ہوٹل کے 200 کمرے بک کروائے گئے تھے۔ان کی شادی میں عزیر و اقارب کے ساتھ ساتھ شوبز انڈسٹری سے گلوکار اذان سمیع، ہدایت کار و اداکار سرمد کھوسٹ، فیشن ڈیزائنر نومی انصاری، میک اپ آرٹسٹ عدنان انصاری، ہدایت کار اور پروڈیوسر مومنہ درید، ان کے شوہر و نجی چینل کے سی ای او درید قریشی سمیت دیگر نے شرکت کی۔پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن نے بھی اپنے شوہر ندیم حسین کے ہمراہ ماہرہ خان کی شادی میں شرکت کی تھی۔
وقت اشاعت : 06/10/2023 - 11:50:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :