نامورکمپیئرومصنف دلدار پرویزبھٹی کی 29 ویں برسی منا ئی گئی

پیر 30 اکتوبر 2023 14:10

نامورکمپیئرومصنف دلدار پرویزبھٹی کی 29 ویں برسی منا ئی گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2023ء) نامور کمپیئراورمصنف دلدار پرویز بھٹی کی 29ویں برسی پیر کے روزمنا ئی گئی ۔دلدار پرویز بھٹی30 نومبر 1948 کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے کیریئر کا آغاز گورنمنٹ کالج ساہیوال سے بطور لیکچرار کیا۔انہیں پنجابی، اردو اور انگریزی زبانوں پر عبور حاصل تھا۔

(جاری ہے)

دلدار پرویز بھٹی نے دیا اور ٹاکرا نامی پروگرام سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا،پی ٹی وی کو پنجابی میں پہلا کوئز شو شروع کرنے کا آئیڈیا بھی انہوں نے دیا،انہوں نے میلہ، یادش بخیر اور پنجند جیسے مقبولِ عام پروگرام بھی کامیابی سے پیش کئے۔

وہ پی ٹی وی کے ساتھ 1974 سے مرتے دم تک منسلک رہے۔ انکی تحریر کردہ کتابوں میں دلداریاں، آمنا سامنا اور دلبر دلبر نمایاں ہیں۔وہ30 اکتوبر 1994 کو امریکا میں دماغ کی شریان پھٹنے سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
وقت اشاعت : 30/10/2023 - 14:10:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :