کترینہ راہیں جدا کرنے کے باوجودسلمان کو نہ بھلا پائیں،

سلمان میری زندگی میں نہ آتے تو بالی ووڈ میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا‘کترینہ

اتوار 15 مارچ 2015 16:22

ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء) رنبیر کے ساتھ نظر آنے والی کترینہ نے سلمان سے تو اپنی راہیں جدا کر لیں لیکن دور جا کر بھی وہ انھیں بھلا نہ پائیں کہتی ہیں کہ سلمان خا ن ہمیشہ ان کی زندگی کا اہم حصہ رہیں گے۔

(جاری ہے)

سلمان خان سے دوری اختیارکرنے کے بعد بھی کترینہ کیف اب بھی ان کی تعریفیں کرتی نہیں تھکتیں، کترینہ کا کہنا ہے کہ اگر سلمان ان کی زندگی میں نہ آتے تو بالی ووڈ میں انھیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا،سلمان جیسے لوگ دنیا میں بہت کم ہوتے ہیں،کترینہ کہتی ہیں کہ سلمان خان منفرد ہیں اور ہمیشہ ان کی زندگی کا اہم حصہ رہیں گے۔

وقت اشاعت : 15/03/2015 - 16:22:44

Rlated Stars :