نریندرمودی نے صحت کا خیال نہ رکھنے پر متھن چکرورتی کو ڈانٹ دیا

منگل 13 فروری 2024 21:51

نریندرمودی نے صحت کا خیال نہ رکھنے پر متھن چکرورتی کو ڈانٹ دیا
-ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2024ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بالی ووڈ کے سینئر اداکار متھن چکرورتی کو اپنی صحت کا خیال نہ رکھنے پر ڈانٹ دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار اور بی جے پی کے رہنما متھن چکرورتی کو فالج کا حملہ ہونیکی وجہ سے ہسپتال میں داخل رہے تھے۔ایک بیان میں متھن چکرورتی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے ان کی خیریت دریافت کرنے کے لیے کال کی اور صحت کا خیال نہ رکھنے پر ڈانٹ بھی پلائی۔متھن چکرورتی کا کہنا تھا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور جلد ہی اپنی آنے والے فلموں کی شوٹنگ بھی شروع کریں گے۔

وقت اشاعت : 13/02/2024 - 21:51:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :