میرا نہیں خیال کوئی مجھے بطور وزیراعظم قبول کرے گا‘ کنگنا رناوت

منگل 13 فروری 2024 21:51

میرا نہیں خیال کوئی مجھے بطور وزیراعظم قبول کرے گا‘ کنگنا رناوت
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2024ء) سابق بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کرنے والی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے سیاست میں انٹری دینے کے بعد اپنے سیاسی منصوبوں پر کھل کر بات کی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والی ہیں۔

(جاری ہے)

حال ہی میں جب ایک صحافی نے اداکارہ سے سوال کیا کہ سابق بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کرنے کے بعد کیا وہ اب حقیقی زندگی میں بھی وزیر اعظم بننا چاہتی ہیں جس کا جواب دیتے ہوئے کنگنا رناوت نے کہا کہ میں نے ابھی ایک فلم کی جس کا نام ایمرجنسی ہے، اس فلم کو دیکھنے کے بعد میرا نہیں خیال کہ کوئی بھی مجھے وزیر اعظم کے طور پر قبول کرے گا۔

فلم کی مرکزی اداکاروں میں انوپم کھیر، شریاس تلپڑے، ماہیما چوہدری، ملند سومن اور آنجہانی اداکار ستیش کوشک شامل ہیں۔ ان کی اس فلم کو 14 جون کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 13/02/2024 - 21:51:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :