ہر شعبے میں نئے آنے والے کو بڑے پاپڑ بیلنا پڑتے ہیں ‘جاوید شیخ

نوجوان نسل کو یہی نصیحت ہے کامیابی کے لئے تسلسل کے ساتھ محنت کرنا ہو گی ‘ انٹر ویو

ہفتہ 6 اپریل 2024 13:42

ہر شعبے میں نئے آنے والے کو بڑے پاپڑ بیلنا پڑتے ہیں ‘جاوید شیخ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2024ء) سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ ابتداء میں ریڈیو ، ٹی وی اور فلم میں ایکسٹر ارول کئے اور بعد میں اپنی محنت کے بعد مقام حاصل کیا ،اپنے فلمی دور میں تما م ہیروئن کے ساتھ کام کیا مجھے سب سے زیادہ خوبصورت اداکارہ نیلی لگتی تھیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں جاوید شیخ نے کہا کہ بشری انصاری ورسٹائل اداکارہ ہیں، انہوں نے اپنی اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ کسی بھی انسان گھر سے سیکھ کر نہیں آتا بلکہ ہر شعبے میں نئے آنے والے کو بڑے پاپڑ بیلنا پڑتے ہیں ، میرے سمیت بہت سے اداکار اس مرحلے سے گزرے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نوجوان نسل کو یہی نصیحت کروں گا کامیابی کے لئے تسلسل کے ساتھ محنت کرنا ہو گی اور پھر اس کا پھل ملتا ہے۔
وقت اشاعت : 06/04/2024 - 13:42:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :