اداکارہ درفشاں سلیم نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

ہفتہ 6 اپریل 2024 22:03

اداکارہ درفشاں سلیم نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2024ء) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ درفشاں سلیم نے رمضان کے بابرکت مہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق درفشاں سلیم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی حرمین شریفین کی ویڈیو بھی شیئر کی۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں حرم شریف میں زائرین کے جم غفیر کی ایک جھلک دکھائی جبکہ ویڈیو میں اذان کی آواز بھی سنی جا سکتی ہے۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درفشاں سلیم مکہ کی گلیوں میں گھوم رہی ہیں، ایک تصویر میں انہوں نے آب زم زم کی بوتل بھی پکڑی ہے۔

وقت اشاعت : 06/04/2024 - 22:03:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :