چینی کمپنیاں صوبہ پنجاب میں توانائی اور کان کنی کے شعبوں کی ترقی کیلئے بھاری سرمایہ کاری کر رہی ہیں

سیکرٹری معدنیات پنجاب ڈاکٹر ارشد محمود

جمعرات 23 اپریل 2015 16:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء) سیکرٹری معدنیات پنجاب ڈاکٹر ارشد محمود کا کہنا ہے کہ چینی کمپنیاں صوبہ پنجاب میں توانائی اور کان کنی کے شعبوں کی ترقی کیلئے بھاری بھرکم سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔ چین نے قیمتی معدنی وسائل کے ذخائر کی ترقی کیلئے بھی شاندار منصوبہ بندی کی ہے۔سیکرٹری معدنیات پنجاب ڈاکٹر ارشد محمود نے کہا ہے کہ چائنہ مشینری انجینئر نگ کارپوریشن پنڈدادنخان میں کوئلہ سے تیں سو میگاواٹ پیدا کرنے والے پاور پلانٹ کے قیام کیلئے کام کر رہی ہے۔

جس سے پچاس بلین روپے کی سرمایہ کاری عمل میں آئیگی۔ انکا کہنا ہے کہ منصوبہ دوہزار سترہ کے آخر میں مکمل ہوجائے گا۔ ارشد محمود کا کہنا ہے کہ منصوبے کا دوسرا حصہ چواسیدن شاہ کے علاقے میں کوئلہ کی کان کنی ہے، جہاں سے پنڈدادنخان پاور پلانٹ کیلئے روزانہ چھ ہزار ٹن کوئلہ تیار کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ چائنہ مشینری انجینئرنگ کارپوریشن ریجن میں پہلی بار سیمی میکانائزڈ کان کنی متعارف کروا رہی ہے جس سے بیس بلین روپے کی سرمایہ کاری ہوگی، اس طرح مجموعی طور پر کوئلہ سے چلنے والے پہلے پاور پلانٹ اور جدید کان کنی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کا مجموعی حجم ستربلین روپے ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ منصوبہ سے ملکی معیشت میں انقلاب برپا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :