آل پاکستان چائینز اوورسیز یوتھ فیڈریشن نے لیجنڈ ایوارڈ کرانے کا اعلان کردیا

ایوارڈ تقریب 10فروری کو الحمراء میں منعقد کی جائے گی

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 4 فروری 2025 13:16

آل پاکستان چائینز اوورسیز یوتھ فیڈریشن نے لیجنڈ ایوارڈ کرانے کا اعلان کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 فروری2025ء) لیجنڈ ایوارڈ تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر ہوں گے۔آل پاکستان چائینز اوورسیز یوتھ فیڈریشن کی روح رواں عاصمہ بٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
ایوارڈ ان شخصیات کو دئیے جارہے ہیں جن کی شوبز میں سالہا سال سے خدمات ہیں۔

(جاری ہے)

ایوارڈ کے لئےشخصیات کی نامزدگی میرٹ پرکی گئی ہے جوکہ ایک مشکل مرحلہ تھا۔عاصمہ بٹ نے کہا کہ فنکار پاکستان کا سرمایہ ہیں،ان کی پزیرائی حکومتی سطح پر بھی  ہونی چاہیے ۔ہمیشہ اپنے فنکاروں کے  شانہ بشانہ کھڑی رہتی ہوں۔

وقت اشاعت : 04/02/2025 - 13:16:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :