سینئر اداکار راشد محمود کو دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال داخل

پنجاب کارڈیالوجی ہسپتال انجیوگرافی کردی گئی‘مکمل صحت یاب ہونے تک چارپانچ روز ہسپتال رہیں گے

اتوار 31 مئی 2015 11:31

سینئر اداکار راشد محمود کو دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال داخل

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 مئی۔2015ء) سینئر اداکار راشد محمود کو دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ ڈاکٹر کے مطابق ان کی طبعیت اب خطرے سے باہر ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں فلم اور ٹی وی کے معروف اداکار راشد محمود کو اچانک دل کی تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر پنجاب کارڈیالوجی ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں انجیوگرافی تشخیص کی ایمرجنسی میں ان کی اینجیوگرافی کرائی گئی جس کے بعد ڈاکٹرز کے مطابق اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم انہیں مکمل طور پر صحت یاب ہونے تک چار سے پانچ روز ہسپتال میں ہی رکھا جائے گا

وقت اشاعت : 31/05/2015 - 11:31:48

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :