بولی وڈ کی اداکارہ کنگنا رناوٹ کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم 'تنو ویڈز منو ریٹرنز' نے باکس افس پر دھوم مچادی

اب اداکارہ سلمان خان کے ساتھ فلم میں اداکاری کریں گی

ہفتہ 6 جون 2015 14:32

بولی وڈ کی اداکارہ کنگنا رناوٹ کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم 'تنو ویڈز منو ریٹرنز' نے باکس افس پر دھوم مچادی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جون۔2015ء) بولی وڈ کی اداکارہ کنگنا رناوٹ کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم 'تنو ویڈز منو ریٹرنز' نے باکس ا?فس پر دھوم مچادی ہے، اور اب اداکارہ سلمان خان کے ساتھ فلم میں اداکاری کریں گی۔

(جاری ہے)

کنگنا رناوٹ نے اب تک اپنے کرئیر میں بولی وڈ کے تین مشہور خان، جن میں سلمان، عامر اور شاہ رخ شامل ہیں، کے ساتھ اداکاری نہیں کی ہے البتہ انڈین ایکسپریس کے مطابق کنگنا اپنی اگلی فلم 'سلطان' میں دبنگ سلمان خان کے ساتھ اہم کردار کرتے نظر آئیں گی۔

ایڈیٹر کیارہ سدہو نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس بات کی تصدیق بھی کی ہے۔اس سے قبل ایک خبر کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو اس فلم میں کام کرنے کی پیشکش موصول ہوئی تھی اور انہوں نے اس فلم کو سائن بھی کرلیا تھا البتہ ان کی حال ہی میں کامیاب فلم 'پیکو' کی پریس کانفرنس پر دیپیکا نے ان سب خبروں کو افواہ قرار دے دیا۔ہدایت کار علی عباس ظفر کی فلم 'سلطان' میں سلمان خان ایک جالیس سالہ باکسر کا کردار ادا کریں گے۔

وقت اشاعت : 06/06/2015 - 14:32:29

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :