بولی وڈ کی اداکارہ کنگنا رناوٹ کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم 'تنو ویڈز منو ریٹرنز' نے باکس افس پر دھوم مچادی
اب اداکارہ سلمان خان کے ساتھ فلم میں اداکاری کریں گی
ہفتہ 6 جون 2015 14:32
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جون۔2015ء) بولی وڈ کی اداکارہ کنگنا رناوٹ کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم 'تنو ویڈز منو ریٹرنز' نے باکس ا?فس پر دھوم مچادی ہے، اور اب اداکارہ سلمان خان کے ساتھ فلم میں اداکاری کریں گی۔
(جاری ہے)
کنگنا رناوٹ نے اب تک اپنے کرئیر میں بولی وڈ کے تین مشہور خان، جن میں سلمان، عامر اور شاہ رخ شامل ہیں، کے ساتھ اداکاری نہیں کی ہے البتہ انڈین ایکسپریس کے مطابق کنگنا اپنی اگلی فلم 'سلطان' میں دبنگ سلمان خان کے ساتھ اہم کردار کرتے نظر آئیں گی۔
ایڈیٹر کیارہ سدہو نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس بات کی تصدیق بھی کی ہے۔اس سے قبل ایک خبر کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو اس فلم میں کام کرنے کی پیشکش موصول ہوئی تھی اور انہوں نے اس فلم کو سائن بھی کرلیا تھا البتہ ان کی حال ہی میں کامیاب فلم 'پیکو' کی پریس کانفرنس پر دیپیکا نے ان سب خبروں کو افواہ قرار دے دیا۔ہدایت کار علی عباس ظفر کی فلم 'سلطان' میں سلمان خان ایک جالیس سالہ باکسر کا کردار ادا کریں گے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پاکستان کے معروف فنکارومزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14مئی منگل کو منائی جائے گی
-
ترنم نور جہاں کی صاحبزادی گلوکارہ ظل ہما کی دسویں برسی 16مئی کومنائی جائے گی
-
اداکارہ مہوش حیات کو گھڑ سواری کا شوق، ویڈیو بھی شیئر کردی
-
انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی، اداکارالو ارجن پر مقدمہ درج
-
سشانت کو موت سے قبل ہی اپنے موت کا علم تھا، بہن کا دعوی
-
کینسر کی تشخیص اور ماں نہ بن پانا مشکل مرحلہ تھا ،قدرت کے فیصلے کو قبول کیا:منیشا کوئرالہ
-
اداکارہ ہیما مالنی کا شاہ رخ خان کوبالی ووڈ میں لانے کا انکشاف
-
معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیص کی تیسری برسی (کل ) منائی جائے گی
-
میٹ گالا 2024ء کے ایونٹ میں شرکت نے عالیہ بھٹ کی شہرت میں مزید اضافہ کردیا
-
بھارتی اداکارہ کار حادثے میں چل بسیں، اہلخانہ شدید زخمی
-
بیٹی کو ان رشتوں کے متعلق سمجھایا جنہیں نبھانے میں کامیاب نہ ہوسکی، جویریہ عباسی
-
سلمان خان لڑکیوں کو بے وقوف بناتے رہیں گے، شادی نہیں کریں گے، متھن چکرورتی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.