مزاحیہ اداکارسعید خان عرف رنگیلا کی برسی کل منائی جائے گی

جمعہ 23 مئی 2025 12:43

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) سینکڑوں کامیاب فلموں کی پہچان پاکستان فلم انڈسٹری ولالی ووڈ کے نامور مزاحیہ اداکار، صدا کار، فلم ڈائریکٹر سعید خان عرف رنگیلا کی برسی( کل)24 مئی بروزہفتہ کو منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرنگار خانوں میں رنگیلا کے پرستارفاتحہ خوانی کا اہتمام کریں گے اور سعید خان عرف رنگیلا کی فلم انڈسٹری کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے سمیت ان کی فنی خدمات کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی جائے گی۔ یاد رہے کہ رنگیلا 24مئی 2005 کو 68برس کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔

وقت اشاعت : 23/05/2025 - 12:43:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :