
اداکارہ اریج فاطمہ نے نیا انداز اپناتے ہوئے حجاب اختیار کرلیا
اریج کی اس تبدیلی نے نہ صرف مداحوں کو حیران کیا بلکہ سوشل میڈیا پر مثبت و منفی تبصروں کی ایک نئی بحث بھی چھیڑ دی
منگل 24 جون 2025 13:10

(جاری ہے)
چند روز قبل اریج نے انسٹاگرام پر نئی شروعات کے عنوان سے ایک ریل پوسٹ کی، جس میں وہ مکمل حجاب میں نظر آئیں، اس ویڈیو کے ساتھ انہوں نے اپنے دل کی بات شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ واقعی مضحکہ خیز ہے کہ جیسے ہی میں نے حجاب لینا شروع کیا، کچھ لوگوں نے سمجھا کہ اب وہ مجھے لیکچر دینا یا تنقید کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا، میرے انباکس میں لمبے لمبے پیغامات آ رہے ہیں، جیسے میں نے کسی سے مشورہ مانگا ہو، سکون کریں، میں وہی کروں گی جو میرے دل کو درست لگے اور جس کی مجھے اللہ کی طرف سے ہدایت ملے، حجاب کرنا کسی سے اجازت یا رائے لینے کا اعلان نہیں۔ ماشااللہ، لا قو الا باللہ۔اریج فاطمہ کے اس فیصلے پر مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اداکارہ صنم جنگ نے کمنٹس سیکشن میں ماشااللہ لکھا۔ایک مداح نے کہا کہ یہ نسل اب حیا اور حجاب کی طرف لوٹ رہی ہے اور یہ بہت خوبصورت ہے۔ایک اور نے لکھا کہ مجھے معلوم تھا اریج ایک دن تم ضرور حجاب کی طرف آ گی۔بہت سی حجابی فالوورز نے اریج کو حجاب میں استقامت قائم رکھنے کے مشورے دیے اور ذاتی تجربات بھی شیئر کیے، تاکہ وہ اس نئے سفر میں ثابت قدم رہ سکیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے جسمانی ریمانڈ کیخلاف اپیل کردی
-
بھارت،آشنا سے شادی کیلئے گھر سے بھاگنے والی لڑکی نے اجنبی سے شادی کرلی
-
ڈکی بھائی کے بعد این سی سی آئی اے نے چار یوٹیوبرز ،سوشل میڈیا انفلوئنسز کو بھی طلب کرلیا
-
یوٹیوبرڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 15ستمبر تک توسیع
-
فردوس جمال نے ماضی کے مشہور فلمی اداکارشاہد کو ایکٹرماننے سے انکارکردیا
-
کئی بارمطالبہ کیا گیا کہ والد سے اعلان لاتعلقی کروں، اذان سمیع خان
-
اگرشادی میں دیر ہورہی ہے تو یہ دیر اللہ کی طرف سے ہے، مایا علی
-
دبئی کی شہزادی طلاق کے ایک سال بعد ہی گلوکارکے عشق میں مبتلا ، منگنی کرلی
-
اب تک سچا پیار ہوا ہی نہیں، سلمان خان کے اعتراف پر مداحوں میں ہلچل
-
شہروز کے ساتھ بیٹی نوریح کی پرورش پر اپنی انا کو قربان کرنا پڑا،سائرہ یوسف
-
ویشال، سائی دھنشیکا کی منگی، تقریب کی پہلی تصاویر سامنے آگئیں
-
گانے میں سکول طالبہ کا بولڈ ڈانس، سونم کپور کی خاموش حمایت کے بعد تنازع مزید شدت اختیار کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.