فنٹاسٹک فور کے مشہور اداکار جولیان میک موہن 56سال کی عمر میں انتقال کرگئے

ہفتہ 5 جولائی 2025 11:28

فنٹاسٹک فور کے مشہور اداکار جولیان میک موہن 56سال کی عمر میں انتقال کرگئے
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)فنٹاسٹک فور کے مشہور اداکار جولیان میک موہن 56 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق آسٹریلوی اداکار جولیان میک موہن، جو نپ/ٹک، چارمڈ اور فنٹاسٹک فور جیسی مشہور فلموں اور ٹی وی شوز میں اپنے کرداروں کی وجہ سے جانے جاتے تھے، طویل عرصے تک کینسر سے لڑنے کے بعد 2جولائی 2025کو 56سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

میک موہن آسٹریلیا کے سابق وزیراعظم سر ولیم میک موہن کے بیٹے تھے۔

(جاری ہے)

ان کی اہلیہ کیلی میک موہن نے 4 جولائی کو اس المناک خبر کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ جولیان 2جولائی کو فلوریڈا کے شہر کلیئرواٹر میں اس دنیا سے رخصت ہوئے۔ کینسر کی مخصوص قسم کے بارے میں تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں۔جولیان کی اہلیہ کے بیان کے مطابق میں اپنے دکھ بھرے دل کے ساتھ دنیا کو بتانا چاہتی ہوں کہ میرے پیارے شوہر جولیان میک موہن کینسر پر قابو پانے کی بہادرانہ کوشش کے بعد اس ہفتے انتقال کرگئے۔ جولیان کو زندگی سے بے پناہ محبت تھی۔ وہ اپنے خاندان، دوستوں، کام اور مداحوں سے بہت پیار کرتے تھے۔ ان کی گہری خواہش تھی کہ وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی زندگیوں میں خوشیاں لے کر آئیں۔

وقت اشاعت : 05/07/2025 - 11:28:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :