ذاتی حملے کرنے پر نادیہ خان فنکاروں پر پھٹ پڑیں،قانونی کارروائی کی دھمکی

ْاگر اب کسی نے ان پر ذاتی حملے کرنے کی کوشش کی تو انہیں عدالت میں پیش ہونا پڑے گا،اداکارہ

ہفتہ 5 جولائی 2025 11:28

ذاتی حملے کرنے پر نادیہ خان فنکاروں پر پھٹ پڑیں،قانونی کارروائی کی دھمکی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)پاکستان کی نامور میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے انہیں تنقید کا نشانہ بنانے والے اداکاروں اور اینکرز کو قانونی کارروائی کی دھمکی دے دی۔اداکارہ نادیہ کان نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہاکہ اگر اب کسی نے ان پر ذاتی حملے کرنے کی کوشش کی تو انہیں عدالت میں پیش ہونا پڑے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ اگر اخلاقیات کو پیسے اور شہرت کیلئے بیچا جائے تو پھر قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔نادیہ خان نے کہا کہ نہ صرف کرمنل ڈیفیمیشن بلکہ سول ڈیفیمیشن اور پیکا قوانین کے تحت بھی کیس دائر کروں گی جس کے بعد ان افراد کو برسوں تک عدالت کے چکر لگانے پڑیں گے، یہ ان کی آخری وارننگ ہے اور آئندہ اگر کوئی ذاتی حملہ کیا گیا تو اس کے نتائج سنگین ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ اب بہت ہو چکا ہے ، اگر کسی نے ذاتی نوعیت کا تبصرہ کیا تو اسے قانونی سطح پر جواب دینا ہوگا۔
وقت اشاعت : 05/07/2025 - 11:28:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :