مہ جبین سے شادی کمسن بیٹے کی خاطر کی، منور فاروقی

ہفتہ 5 جولائی 2025 11:28

مہ جبین سے شادی کمسن بیٹے کی خاطر کی، منور فاروقی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)بگ باس 17کے فاتح اور معروف بھارتی کامیڈین منور فاروقی نے بتایاہے کہ مہ جبین سے شادی کمسن بیٹے کی خاطر کی۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ مہ جبین کوٹ والا سے شادی کا فیصلہ اپنے سات سالہ بیٹے میکائل کی وجہ سے کیا۔

(جاری ہے)

اچانگ شادی کے سوال پر انہوںمنورفاروقی نے کہاکہ جس خاتون سے شادی ہو رہی تھی ان سے اسکی تاریخ صرف ایک ماہ قبل طے پائی تھی،لوگ میری زندگی کے بارے میں کافی کچھ جاننا چاہتے ہیں لیکن میں اس قسم کی باتیں نہیں بتا سکتا۔

منور فاروقی نے کہاکہ جب میں بگ باس سے فارغ ہوا تو کاموں میں مصروف رہا اس وقت میرا بیٹا میری بہن کے ساتھ رہ رہا تھا، پھر وہ ایک ہفتے میرے ساتھ رہا جب وہ جانے لگا تو میرا دل نہیں مان رہا تھا تب میں نے محسوس کیا کہ اسے میری ضرورت ہے،اس موقع پر میں نے سوچا کہ ایسا کیا کروں کہ وہ میرے ساتھ ہی رہے، پھر میں نے شادی کا فیصلہ کیا،مہ جبین کا معاملہ بھی میری ہی طرح ہے انکی ایک دس سال کی بیٹی ہے، جس کے بعد میں نے ان سے شادی کے بارے میں بات کی۔
وقت اشاعت : 05/07/2025 - 11:28:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :