سلمان خان فلم ”سلطان“ میں دوگنا سائز میں نظر آئیں گے

جمعرات 1 اکتوبر 2015 18:59

سلمان خان فلم ”سلطان“ میں دوگنا سائز میں نظر آئیں گے

ممبئی ۔یکم اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اکتوبر۔2015ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ اپنی نئی فلم ”سلطان“ میں دوگنا سائز میں نظر آئیں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان نے کہا ہے کہ ان کی نئی فلم ”سلطان“ کیلئے ٹریننگ شروع ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کردارکے مطابق انہیں اپنی جسامت میں اضافہ کرنا اور موٹا ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ فلم میں ریسلر کا کردار ادا کریں گے اور اس کیلئے انہوں نے سخت محنت شروع کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں کسی بھی کردار کو ادا کرنے کیلئے وہ سخت محنت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مداح یقیناً اس فلم کو پسند کریں گے اور اس سے لطف اندوز ہوں گے، مذکورہ فلم آئندہ سال ریلیز ہو گی۔

وقت اشاعت : 01/10/2015 - 18:59:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :