صائمہ خان نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ”یوم یکجہتی کشمیر “کے نام سے فلم بنانے کی خواہش کا اظہار کر دیا

جمعہ 5 فروری 2016 17:45

صائمہ خان نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ”یوم یکجہتی کشمیر “کے نام سے فلم بنانے کی خواہش کا اظہار کر دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء) اسٹیج کی نامور اداکارہ صائمہ خان نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ”یوم یکجہتی کشمیر “کے نام سے فلم بنانے کی خواہش کا اظہار کر دیا ۔ اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔

(جاری ہے)

2016ء سے خصوصی گفتگو میں صائمہ خان نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ کشمیر آج بھی پاکستان کی شہ رگ ہے اور اسکے بغیر ہم پاکستان کو نامکمل سمجھتے ہیں اور ہر پاکستانی پر لازم ہے کہ وہ کشمیریوں کی آزادی کی تحر یک میں انکا بھر پور ساتھ دے ۔

انہوں نے کہا کہ میں بھی اپنے کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ”یوم یکجہتی کشمیر “کے نام سے فلم بنانا چاہتی ہوں جسکے لیے میں آئندہ ماہ سے باقاعدہ ابتدائی ہوم ورک کا آغاز کر وں گی جس میں مر کزی کردار میں خود کروں گی

وقت اشاعت : 05/02/2016 - 17:45:05

Rlated Stars :