فیشن انڈسٹری میں کام کروانے کا جھانسہ دیکر کئی لوگ نئے ٹیلنٹ کو خراب کر رہے ہیں‘مہر ین سید

پیر 2 مئی 2016 12:39

فیشن انڈسٹری میں کام کروانے کا جھانسہ دیکر کئی لوگ نئے ٹیلنٹ کو خراب کر رہے ہیں‘مہر ین سید

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 مئی۔2016ء) داکارہ و ماڈل مہرین سید نے کہا ہے کہ فیشن انڈسٹری میں کام کروانے کا جھانسہ دیکر کئی لوگ نئے ٹیلنٹ کو خراب کر رہے ہیں فیشن انڈسٹری کی مضبوطی کے بعد ہی فلم انڈسٹری بھی ترقی کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ مہرین سید نے کہا کہ پاکستان میں فیشن انڈسٹری میں تیزی کے ساتھ نیا ٹیلنٹ سامنے آ رہا ہے لیکن بدقسمتی سے کچھ ایسے لوگ جو گروہ کی شکل میں کام کر رہے ہیں نئے ٹیلنٹ کو کام دلوانے کا جھانسہ دیکر ان کو خراب کر رہے ہیں جو فیشن انڈسٹری کیلئے بہت نقصان دہ ہے میں سمجھتی ہوں کہ اگر ہم نے فلم انڈسٹری کو مضبوط کرنا ہے تو ہمیں پہلے فیشن انڈسٹری کو مضبوط کرنا ہو گا۔

وقت اشاعت : 02/05/2016 - 12:39:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :