سنگیتا نے نور کیخلاف رٹ دائر کر دی‘پانچ کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھی بھجوا دیا

بدھ 27 جولائی 2016 13:40

سنگیتا نے نور کیخلاف رٹ دائر کر دی‘پانچ کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھی بھجوا دیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جولائی ۔2016ء) فلم سٹار اور ہدایتکارہ سنگیتا نے اداکارہ نور کی جانب سے فلم میں کام کا معاوضہ نہ دینے پر لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر دی، ساتھ ہی ساتھ 5 کڑور کے ہرجانے کا نوٹس بھی بھجوا دیا ہے۔

(جاری ہے)

پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فلم سٹار اور ہدایتکارہ سنگیتا نے کہا کہ اداکارہ نور نے ان سے اپنی فلم میں کام کرنے کا معاہدہ کیا اور معاوضہ کی رقم چار لاکھ طے پائی۔

سنگیتا نے الزام عائد کیا کہ انہوں نے فلم میں 22 دن کام کیا لیکن انہیں ایک روپیہ بھی معاوضہ نہیں دیا گیا بلکہ نور کی جانب سے بیان دیئے گئے کہ جس نے جو کرنا ہے کر لے وہ کسی سے نہیں ڈرتیں۔اس پر فلم سٹار سنگیتا کی جانب سے نور کے خلاف ہائی کورٹ میں رٹ دائر کر دی گئی ہے اور اداکارہ نور کو 5 کڑور کے ہرجانے کا نوٹس بھی بھجوا دیا گیا ہے۔ 16 اگست کو اداکارہ نور کو لاہور ہائی کورٹ میں طلب کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 27/07/2016 - 13:40:35

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :