امیشا پاٹیل میڈیا پر برہم

اتوار 7 اگست 2016 13:19

امیشا پاٹیل میڈیا پر برہم

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 اگست - 2016ء) بولی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل ویسے تو میڈیا پر کم ہی نظر آتی ہیں، لیکن ان کا کم آنا بھی رپورٹرز کیلئے خطرے سے کم نہیں۔امیشا پٹیل ممبئی میں اپنی نئی آنے والی فلم ‘ بھیا جی سپر ہٹ’ کے حوالے میڈیا کے نمائندوں سے ملیں۔ اس دوران ایک صحافی نے انہیں امیشا کہہ کر پکارا تو انہیں غصہ آگیا اور کہا کہ امیشا جی بولوآپ سن رہے ہو ناں سب کو۔

(جاری ہے)

امیشا پٹیل اسی پر بس نہیں ہوئیں بلکہ میڈیا کے شور سے تنگ آکر چلائی اور انہیں چپ ہونے کا کہا۔تین سال تک انڈسٹری سے غائب رہنے کے سوال پر بھی امیشا کا غصہ کم نہ ہوا کہہ ڈالا کہ اگر آپ عقلمند ہوتے تو خود بہ خود سمجھ جاتے کہ میں اپنا پروڈکشن ہاوٴس کھولنے میں مصروف تھی۔امیشا پٹیل کی نئی آنے والی فلم ‘ بھیا جی سپر ہٹ’ ایکشن کامیڈی فلم ہے جو تئیس دسمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 07/08/2016 - 13:19:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :