لاس اینجلس‘ فلم بین حرکیری میک کا پریمئیر

جمعرات 18 اگست 2016 13:52

لاس اینجلس‘ فلم بین حرکیری میک کا پریمئیر
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اگست۔2016ء) ہالی ووڈ فلم بین حر کا ری میک بڑے پردے کی زینت بننے کیلئے تیار۔ لاس اینجلس میں سجا فلم کا پریمئیر جس میں اسٹار کاسٹ نے بھرپور شرکت کی۔1959 کی کلاسک فلم بین حر ایک بار پھر آرہی ہے دھوم مچانے.فلم کی کہانی وہی پرانی ہے لیکن بس چہرے نئے ہیں۔ بین حر ان تین تاریخی فلموں میں شامل ہے جنہوں نے گیارہ گیارہ ایوارڈ حاصل کیئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس میں پہلے نمبر پر ٹائی ٹینک ہے جو کہ 14 ایوارڈز کے لیئے نامزد ہوئی اور گیارہ ایوارڈ ملے، دوسری نمبر پربین حر ہیجو بارہ ایوارڈز کے لیئے نامزد ہوئی اور گیارہ ایوارڈز حاصل کیئے۔ تیسرے نمبر پر لارڈز ا?ف دی رنگز- دی ریٹرن ا?ف دی کنگ ہے،جو کہ گیارہ ایوارڈز کے لیئے نامزد ہوئی اور گیارہ کے گیارہ حاصل کیئے۔اس ری میک میں مرکزی کردارجیک ہوسٹن نے ادا کیا ہے۔ جو لاس اینجلس میں سجے رنگا رنگ پریمئیر میں دیگر اسٹار کاسٹ کے ساتھ جھلملاتے نظر آئے۔ جبکہ بہادر جنگجو سپاہی کے گرد گھومتی داستان بین حر اس جمعے19اگست کو ریلیز کی جارہی ہے۔
وقت اشاعت : 18/08/2016 - 13:52:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :