برٹنی اسپئیرز کی موت کی خبر نے سوشل میڈیا پر کہرام مچا دیا

muhammad ali محمد علی پیر 26 دسمبر 2016 20:50

برٹنی اسپئیرز کی موت کی خبر نے سوشل میڈیا پر کہرام مچا دیا

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 دسمبر2016ء) برٹنی اسپئیرز کی موت کی خبر نے سوشل میڈیا پر کہرام مچا دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز عالمی شہرت یافتہ میوزک پروڈکشن کمپنی سونی کے ٹوئٹر اکاونٹ سے ایک ٹوئٹ کی گئی جس نے کہرام مچا دیا۔

(جاری ہے)

ٹوئٹ میں مشہور گلوکارہ برٹنی اسپئیرز کی موت کا اعلان کیا گیا۔ اس خبر کا اعلان ہونا تھا کہ سوشل میڈیا پر کہرام مچ گیا۔ تاہم بعد ازاں معلوم ہوا کہ یہ خبر جھوٹی ہے۔ کچھ ہیکرز کی جانب سے سونی میوزک کا ٹوئٹر اکاونٹ ہیک کرکے یہ جھوٹی خبر پھیلائی گئی۔ برٹنی اسپئیرز زندہ ہے اور خیر و عافیت سے ہیں۔

وقت اشاعت : 26/12/2016 - 20:50:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :