صرف تشدد نہیں کیا گیا، مجھے قتل کرنے کی کوشش بھی کی گئی: وقار ذکاء

muhammad ali محمد علی ہفتہ 28 جنوری 2017 20:56

صرف تشدد نہیں کیا گیا، مجھے قتل کرنے کی کوشش بھی کی گئی: وقار ذکاء

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 جنوری 2017ء) وقار ذکاء کا کہنا ہے انہیں قتل کرنے کی بھی کوشش کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب معروف ٹی وی اینکر وقار ذکاء کو کچھ افراد کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس حوالے سے وقار ذکاء نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید تفصیلات بتائی ہیں۔ وقار ذکاء کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ شب صرف تشدد کا نشانہ نہیں بنایا گیا بلکہ انہیں قتل کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔

(جاری ہے)

جہاں یہ سارا واقعہ پیش آیا اس کلب کے سیکورٹی گارڈز نے ان پر بندوق تان کر قتل کرنے کی دھمکی دی۔ جن لڑکوں کیساتھ ان کا جھگڑا ہوا انہوں نے یہ سب کچھ آپس میں شرط لگا کر کیا۔ ان کے درمیان معاملہ طے بھی پا گیا تھا تاہم ویڈیو کو سوشل میڈیا پر جاری کر دیے جانے کے بعد اب انہوں نے اس واقعے کی ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔ ملاحظہ فرمائیں وقار ذکاء کی تفصیلی پریس کانفرنس:

وقت اشاعت : 28/01/2017 - 20:56:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :