فلم 'پرواز ہے جنون' : شاز خان پائلٹ کا کردار کریں گے

ہفتہ 25 فروری 2017 16:57

فلم 'پرواز ہے جنون' : شاز خان پائلٹ کا کردار کریں گے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2017ء) پاکستانی اداکار شازخان بھی اداکار حمزہ علی عباسی کی فلم 'پرواز ہے جنون' کی ٹیم کا حصہ بن گئے۔دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ وہ اس فلم میں ایک پائلٹ کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاز خان کا کہنا تھا کہ 'میں فلم میں ایف16 طیارہ اڑانے والا پائلٹ بنا ہوں، جو حمزہ علی عباسی کے کردار کا بہترین دوست بھی ہی'۔

(جاری ہے)

اس کردار کا انتخاب کرنے کے حوالے سے اداکار نے مزید کہا کہ میرے نانا بھی اس فیلڈ سے تعلق رکھتے تھے، بلکہ میرے ماموں بھی ایئر کموڈور ہیں، اور ان کو اپنے وقت کا بہترین ایف-16 پائلٹ مانا جاتا ہے، اس لیے میں نے اس کردار کا انتخاب کیا۔شاز کے مطابق یہ ان کے خون میں شامل ہے۔خیال رہے کہ شاز خان نے پاکستان کی حال ہی میں ریلیز فلم 'دوبارہ پھر سی' میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے، انہوں نے فلم 'پرواز ہے جنون' کے حوالے سے کہا کہ مداحوں کو اسے دیکھ کر بیحد مزہ آئے گا۔شاز خان کے مطابق میں امید رکھنے سے زیادہ اپنے کام پر توجہ دیتا ہوں، اس فلم کا خیال کافی انوکھا ہے، جبکہ اس کی کہانی ڈرامائی ہونے کے ساتھ ساتھ مزاحیہ بھی ہے، اس فلم سے ہم پاکستانی سینما کو اور آگے لے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 25/02/2017 - 16:57:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :