لاہور میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار، گرمی سے مرجھائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شہر میں مزید بارش کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات آئندہ ہفتے سوموار سے جمعہ کے دوران پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں پری مون سون بارشیںمتوقع ہیں،محکمہ موسمیات

ہفتہ 17 جون 2017 16:48

لاہور میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار، گرمی سے مرجھائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2017ء) صوبائی دارلحکومت لاہور میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار، گرمی سے مرجھائے لاہوریوں کے چہرے بھی کھل اٹھے،محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شہر میں مزید بارش کی پیشگوئی کر دی،تفصیل کے مطابق ہفتہ کی صبح صوبائی دارلحکومت لاہور میں اچانک کالی گھٹائیں چھا گئیں اور تھوڑی ہی دیر میں موسلا دھار بارش سے پورا شہر جل تھل ہو گیا،بارش نے موسم کو حسین بنا دیا اور گزشتہ کئی روز سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا جس سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے،لاہورمیں تیزآندھی اوربارش کے باعث متعدد فیڈر بھی ٹرپ کرگئے جس کی وجہ سے بجلی کی سپلائی میں تعطل پیدا ہوا تاہم لیسکو کے عملہ نے کوشش کے بعد فیڈرز سے بجلی کی سپلائی بحال کر دی،شہر کی اہم شاہرائیں شدید بارش کے بعدپانی میں ڈوب گئیں جس سے آمدورفت میں دشورای کا سامنا ہوا تاہم واسا نے پانی کی نکاسی کرکے اہم شاہرات کو کلیئر کر دیا،تیزبارش کے باعث علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا تاہم بارش رکنے کے بعد فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا،محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شہر میں تیز ہوائوں کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے،محکمہ کے ترجمان کے مطابق مغربی ہواوئں کا درمیانی شدت کا سلسلہ پاکستان میں موجود ہے جس کے باعث سوموار تک ملک میں کئی مقامات پر بارش کا امکان ہے،اس دوران پنجاب میں بھی کہیں کہیں تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش اور ملک کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈتک کمی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ ہفتے سوموار سے جمعہ کے دوران پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں پری مون سون بارشیں متوقع ہیں،محکمہ کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ڈی جی خان میں بعض مقامات پر تیز ہواوئں،آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں گوجرانوالہ، سرگودھا، راولپنڈی میں بعض مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی،سب سے زیادہ بارش سیالکوٹ میں19 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،اسی طرح گوجرانوالہ میں18، میانوالی8، گجرات7، منڈی بہائوالدین میں5ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و  گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات