پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی

طوفانی بارشوں کے باعث صوبہ بھر میں پانچ افراد جاں بحق ،چترال میں سیلابی ریلے سے سفید آکاری کا علاقہ متاثر، شبقدر میں تاحال گھروں میں پانی جمع،بجلی کی فراہمی بھی تین روز سے معطل

جمعرات 3 اگست 2017 16:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2017ء) پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی ۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق طوفانی بارشوں کے باعث صوبہ بھر میں پانچ افراد جاں بحق ہوئے ۔ چترال میں سیلابی ریلے سے سفید آکاری کا علاقہ متاثرہوا۔ شبقدر میں تاحال گھروں میں پانی کھڑا ہے بجلی کی فراہمی بھی تین دنوں سے معطل ہے ۔

خیبرپختونخوا کے قدرتی افات سے نمٹنے والے ادارے کے مطابق تین روز سے وقفے وقفے سے جاری طوفانی بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں پانچ افراد لقمہ اجل بن گئے ۔ چارسدہ میں مکانات کی چھتیں منہدم ہونے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہوئے ۔ بنوں میں بھی دو افراد بارش کے باعث ہونے والے حادثات میں جان سے گئے ۔

(جاری ہے)

شانگلہ میں مکان پر مٹی کا تودہ گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔

چترال کے علاقے سفیدآرکاری میں گلشیرپگھلنے کے باعث رابطہ دیگر علاقوں سے کٹ گیا۔ سات ایرگیشن چینل،چار مویشی، دو پن چکیاں اور آمدورفت کے لیے واحد شوار گزار سڑک بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو نقصانات کی تفصیلات اکھٹاکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں کا رابطہ مرکزی چترال سے بحال کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے کے احکامات جاری کر دیے ہے۔

چارسدہ کی تحصیل میں طوفانی بارشوں کے باعث چھ سو سے زائد گھر متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں اب بھی بارش کا پانی جمع ہے جس سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شبقدر گرڈ اسٹیشن سے بھی پانی نہ نکالا جاسکا جس کے باعث پوری تحصیل کو بجلی کی فراہمی تین روز سے معطل ہے۔ بجلی کی بند کے باعث گھروں اور مساجد میں پانی ناپید ہو گیا جس نے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ پانی خشک ہونے تک بجلی بحال نہیں کی جاسکتی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں   گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

مری، گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں، آندھی اور طوفان کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

مری، گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں، آندھی اور طوفان کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات