راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہوائوں کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

منگل 3 جولائی 2018 19:32

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2018ء) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہوائوں کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہو گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) بدھ کو خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال، بہاولپور ڈویژن)، سکھر، کوئٹہ، ژوب، سبی، نصیرآباد ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، فیصل آباد، سرگودھا، کوہاٹ، ژوب، بنوں، ڈی آئی خان اور ڈی جی خان ڈویژن میں چند مقامات پر تیز/موسادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں اکثر مقامات پر جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب: لاہور (سٹی212، ائیرپورٹ164، پنجاب یونیورسٹی85)، قصور 84 ، سرگودھا 53 ، جہلم49، جوہرہ آباد45 ،اسلام آباد (بوکرہ39، زیروپوائنٹ32، گولڑہ24، نیو ائیرپورٹ04)، گجرات، گوجرانوالہ33، منگلا28، راولپنڈی (شمس آباد22، چکلالہ08)، مری20، سیالکوٹ (ائیرپورٹ16، سٹی07)، چکوال، منڈی بہائوالدین11،لیہ 06 ، کامرہ01، خیبرپختونخوا: مالم جبہ41، بالاکوٹ36، کاکول13، کوہاٹ 5 ، کشمیر: مظفرآباد 37 ،گڑھی دوپٹہ26 ، راولاکوٹ17، کوٹلی 06 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ منگل کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی47 اور موہنجوداڑو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش