آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں سردی نے ڈیرے جما لیے ،ْ

لوگ گھر و ں میں محصور اسکردو میں پارہ منفی گیارہ اور اسلام آباد میں درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند کا امکان

پیر 17 دسمبر 2018 14:30

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں سردی نے ڈیرے جما لیے ،ْ
اسلام آباد /پشاور /مظفر آباد /گلگت /لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں سردی نے ڈیرے جما لیے ،ْپہاڑوں پر برف کے باعث خون جما دینے والی سرد ہوا ئو ں نے لوگوں کو گھروں میں محصور کر دیا ،ْ اسکردو میں پارہ منفی گیارہ اور اسلام آباد میں درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ،ْپنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند کا امکان ہے ۔

پیر کو محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہی ،ْ اسکردو میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ استور میں منفی 9، گوپس و کالام میں منفی 8، چلاس میں 3 اور چترال میں درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا، کوئٹہ اور قلات میں پارہ منفی 6 ڈگری تک گر گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے پیر کی صبح 8 بجے شہر کا درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو رواں سال کراچی میں موسم سرما کا سب سے کم درجہ حرارت تھا۔

سندھ کے دیگر شہر بھی شدید سردی کی لپیٹ میں رہے ۔پیر کی صبح 9 بجے حیدرآباد میں درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ موئن جودڑو میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔پنجاب میں بھی سردی میں اضافہ دوسری جانب پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ دو روز کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کی صبح 9 بجے لاہور میں 7 ڈگری سینٹی گریڈ، پشاور میں 3، فیصل آباد میں 4 اور ملتان میں درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں جہلم اور جھنگ میں درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ، منڈی بہا الدین میں 7، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 8، بہاولپور میں 11 جبکہ رحیم یار خان اور گجرانوالہ میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب دارالحکومت اسلام آباد میں درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان