امریکا کے جنوبی علاقوں میں شدید طوفان اور بارشوں کے باعث تین بچوں سمیت 8 اموات، متعدد افراد زخمی

پیر 15 اپریل 2019 17:19

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2019ء) امریکا کے جنوبی علاقوں میں شدید طوفان اور بارشوں کے باعث تین بچوں سمیت 8 افراد اموات ہوئی ہیں جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تیز ہواؤں اور جھکڑ چلنے سے ٹیکساس ٹاون کے متعدد مکانات تباہ اور بجلی کے پول اکھڑ گئے۔طوفان کے باعث ٹیکساس، آرکنساس، لوزیانا، مسی سپی اور جارجیا کے 90 ہزار صارفین بجلی سے محروم ہیں۔

مشرقی ٹیکساس میں تیز ہواوں کے باعث درخت گاڑی پر جا گرا جس سے پچھلی نشست پر بیٹھے دو بچے موقع پر مر ہو گئے۔ جبکہ اگلی نشستوں پر موجود والدین حادثے میں محفوظ رہے۔پولیس کے مطابق درخت گرنے سے گاڑی کا پچھلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہلاک ہونے والے بچوں کی عمرتین اور آٹھ سال تھی۔

(جاری ہے)

مشرقی ٹیکساس کے تاریخی مقام پرایک ثقافی میلے کے دوران بگولے نے تباہی مچا دی واقعے میں ایک خاتون کی موت جبکہ 24 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق ملحقہ ہیوسٹن کاونٹی میں ایک شخص کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔حکام کے مطابق ٹیکساس کے جنوبی علاقے 'فرینکلن ' میں تیز آندھی اور طوفان کے باعث متعدد مکانات اور عارضی رہائش گاہیں تباہ جبکہ دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے دوران چلنے والی ہوائوں کی رفتات 140 کلومیٹرفی گھنٹہ تھی۔طوفان کے باعث 55 مکانات ، چرچ اور دکانیں تباہ ہوئی ہیں تاہم دو افراز زخمی ہوئے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔طوفان اور تیز بارشوں کے باعث 'لوزیانا' کے مختلف علاقوں میں سیلاب کے باعث دوامواتکی اطلاعات ہیں۔محکمہ موسمیات نے نیویارک ، میری لینڈ ، پنسلوینیا اور مغربی ورجینیا کے کچھ علاقوں میں بھی ممکنہ طوفان کے پیش نظر وارننگ جاری کر دی ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان