تحریک انصاف کے یوم تاسیس پر چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن ٹائون میں تقریب کا انعقاد

تحریک انصاف کی 23 سالہ تاریخ جدوجہد بے مثال قربانیوں سے عبارت ہے، تحریک انصاف نے سیاست کو متوسط طبقے کے حوالے کیا‘کہ عمران خان ہی واحد لیڈر ہیں جو ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہے‘ حکومت ریاستِ مدینہ کے قیام کی جانب پیش قدمی کررہی ہے، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز احمد چوہدر ی ‘ یاسر گیلانی و دیگر کا خطاب

جمعہ 26 اپریل 2019 01:10

لاہور۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے 23ویں یوم تاسیس کے حوالے چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن ٹائون میںشاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز احمد چوہدر ی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو اور یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کے کاروانِ وفا کے ساتھیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،تحریک انصاف کی 23 سالہ تاریخ جدوجہد بے مثال قربانیوں سے عبارت ہے، بانی چیئرمین کی قیادت میں تحریک انصاف نے پاکستانی سیاست کا رخ موڑا،تحریک انصاف نے سیاست کو افراد اور خاندانوں کے حصار سے نکال کر متوسط طبقے کے حوالے کیا، تحریک انصاف نے نوجوان طبقے کو قومی قیادت کیلئے تیار کیا،اپنے قیام کے 23ویں برس تحریک انصاف توانا ہے اور ریاستِ مدینہ کے قیام کی جانب پیش قدمی کررہی ہے، ہر قسم کے جبر و استحصال کا خاتمہ کرکے قوم کو خوشحالی کی نوید دیں گے، راہِ وفا میں قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کرنے اور مال و جان کے نذرانے پیش کرنے والوں کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں،تقریب سے عمر ڈار، غلام محی الدین دیوان ،شبیرسیال، سعدیہ سہیل ، عرفان حسن ، امین ذکی ،محمد مدنی ، سہیل بٹ، مظہر ساہی ، ام البنین ، یاسر گیلانی ، شیخ امتیاز سمیت دیگر کارکنوں اور رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان ہی واحد لیڈر ہیں جو ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، تحریک انصاف کی حکومت کو پیپلزپارٹی اور ن لیک کی سابقہ حکومتوں نے مسائل سے دوچار پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے حوالے کیا، زرداری اور نوازشریف خاندانوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے ، پی ٹی آئی کی حکومت ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور عوامی مسائل حل کرے گی، آج پی ٹی آئی کے کارکنان تجدید عہد کرتے ہیں کہ کارکنان عمران خان کی قیادت میں متحدہیں اور اپنی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، مخلص اورمحنتی کارکنوں کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے عمران خان کی قیادت میں کرپشن کے خاتمے اور فرسودہ کے خاتمے کے لئے جدوجہد میں ساتھ دیا ہے ، تقریب میںرانا عبدالسمیع ، ایم پی ایز آپا صادقہ صاحب داد ، سمابیہ طاہر ، سمیرا احمد، شاوانہ بشیر عثمان ظفر، ،مہر واجد عظیم ،ڈاکٹر فاروق طاہر چشتی، جمشید اقبال چیمہ، عارف چشتی ، میاں اکرم عثمان، علی امتیاز وڑائچ، خواجہ جمشید امام، احمد علی بٹ، اشتیاق ملک ، نوید انصاری ،لقمان قاضی، رانااختر حسین ،شفیق ، سیدصلاح الدین، علی رضا نقوی ،خاقان میر ، میجر بشیر، طارق جاوید بٹ، ارشد میوء، سلمان ظفر، عرفان احمد ، حضرات خان ، مہر نعیم اللہ تاج، فرحت فاروق ، فرح آغا، سمیرا عابد، لبنی ملک، روبینہ عزیز، جمیلہ یونس، شبانہ ، نادرہ عمر، روبینہ انصاری، حاجی ارشاد، ندیم چوہدری، رضوان، شہزاد منشی، محبوب ، عمران قریشی، مراد اکرم ،عمران یعقوب ، زبیراحمد، وقار خان ، فہیم چوہدری، منفر گوندل، عاصم ،بلال، ساجد ، سلیم ، راجہ عابد یونس ، قیصر جاوید بٹ، سمیت بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کے رہنمائوں اور کارکنوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں نے یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش