دہلی میں فضائی آلودگی کا مسئلہ سنگین ہو گیا،شہری مختلف بیماریوں کا شکار

سنگین بیماریوں نے شہریوں کے بدن کو اپنا مسکن بنا لیا ، بھارتی حکومت اس مسئلے کے ہاتھوں بے بس ہے،ماہرین

منگل 5 نومبر 2019 14:43

دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2019ء) سموگ کے عفریت نے بھارتی دارالحکومت کو کچھ ایسا جکڑا ہوا ہے کہ شہریوں کے لیے سانس لینا اور آنکھیں کھلی رکھنا دشوار ہو چکا ہے،سنگین بیماریوں نے شہریوں کے بدن کو اپنا مسکن بنا لیا ہے اور بھارتی حکومت اس مسئلے کے ہاتھوں بے بس نظر آتی ہے۔بھارتی ٹی وی نے بتایاکہ آلودگی پر قابو پانے والے سرکاری ادارے کے مطابق نیو دہلی کا ائیر کوالٹی انڈیکس 436 تک پہنچ چکا ہے جو مجوزہ بلند ترین سطح سے نو گنا زیادہ ہے۔

یہ تین سال کے دوران آلودگی کی بلند ترین سطح پے جس کے باعث 12ویں جماعت تک کے اسکول دو دن کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔آلودگی میں کمی لانے کے لیے دہلی میں رواں ماہ کی 4 تاریخ سے 15 تک جفت اور طاق کا وہ فارمولا نافذ کر دیا گیا ہے جو اس سے قبل بھی کچھ زیادہ کامیاب نہیں ہو پایا تھا۔

(جاری ہے)

اس فارمولے کے تحت طاق نمبر پلیٹ رکھنے والی گاڑیاں صرف طاق دنوں میں ہی چلائی جا سکیں گی جبکہ جفت نمبر کی گاڑیاں صرف جفت دنوں میں شہرکی ٹریفک کا حصہ بن سکیں گی، خلاف ورزی کرنے والوں پر 4000 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

شہر میں جگہ جگہ پولیس اہلکاروں نے حفاظتی ماسک پہنے ہوئے ہیں اور وہ غلط دنوں میں سڑک پر آنے والی گاڑیوں کو روک رہے ہیں، دلی کے وزیراعلیٰ اروند کینجر وال نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ نئے قواعد پر عمل کریں، ٹیکسیوں اور آٹو رکشا والے بھی اس پابندی کی زد میں ہیں۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق دو ہفتوں تک محیط اس پابندی کے باعث تقریباً 12 لاکھ گاڑیاں سڑکوں پر نہیں آ سکیں گی جس سے آلودگی میں کمی واقع ہو گی۔جفت اور طاق کا فارمولا عام آدمی پارٹی نے 2016 میں بھی آزمایا تھا تاہم اس کی کامیابی پر بہت لوگوں نے سوال اٹھائے تھے اور اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش