شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں صبح کے وقت شدید دھند چھائی رہی ،

قومی شاہراہ پر حد نگاہ صفر سی50میٹر تک رہی ،ترجمان موٹر وے پولیس

منگل 17 دسمبر 2019 13:14

شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں صبح کے وقت شدید دھند چھائی رہی ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2019ء) صوبائی دارالحکومت لاہور اور اس کے مضافاتی علاقوں موہلنوال، مراکہ، مانگا منڈی پھول نگر، جمبر اور پتوکی کے گردو نواح سمیت دیگر شاہرائوں پر بھی منگل کے روز شدید دھند چھائی رہی۔ترجمان موٹر وے پولیس سید عمران احمد نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر رینالہ ،اوکاڑہ،ساہیوال، چیچہ وطنی،میاں چنوں،خانیوال ،ملتان،بستی ملوک،لودھراں،بہاولپور کے علاقوں میں دھند چھائی رہی جس سے ٹریفک کی آمد و رفت میں شدید مشکلات درپیش رہیں جبکہ کسی بھی ممکنہ حادثے کے پیش نظر موٹر وے پولیس قومی شاہراہ پر گاڑیوں کے آمد و رفت کا جائزہ لیتی رہی اور روڈ یوزرز کو اہم ہدایات بھی دیں۔

صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت مسافر خانہ،احمد پور شرقیہ ،ترنڈہ محمد پناہ اور ظاہر پیر میں صبح کے وقت شدید دھند چھائی رہی۔

(جاری ہے)

موٹر وے حکام کی جانب سے شدید دھند کے باعث مختلف مقامات پر موٹر وے کو بند کر دیاگیا، دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا، دھند کے باعث سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقے بھی شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔

ترجمان موٹر وے عمران احمد نے بتایا کہ آئی جی موٹر وے کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ ڈرائیونگ کرنے والے افراد فوگ لائٹس کا استعمال لا زمی کریں اور محتاط طریقے سے ڈرائیونگ کریں، سفر پر نکلنے سے پہلے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے تاکہ موسم کے بارے میں مکمل آگاہی حاصل کی جا سکے، موٹر وے حکام کے مطابق ڈرائیونگ کرتے وقت ڈبل انڈیکیٹرز کا استعمال کریں اور اپنی رفتار کو بھی آہستہ رکھیں اور اس کے علاوہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ حادثات سے محفو ظ رہا جا سکے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے  اور  بارش کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و  گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان