سپریم کورٹ کی جانب سے 120نئی احتساب عدالتوں کا قیام، درست اقدام ہے :محمد جاوید قصوری

ملک بھر میں 1225اور صرف لاہور میں 300سے زائد کرپشن کے مقدمات زیر التوا ہیں : امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب

جمعرات 9 جولائی 2020 19:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2020ء) امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب و صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے ملک بھر میں 120نئی احتساب عدالتیں قائم کرنے اور پانچ عدالتوںمیں ججز تعینات کرنے کا حکم ،درست اقدام ہے۔ اس سے کرپشن کے معاملات اور زیر التوا ریفرنسز کو جلد نمٹانے میں مدد ملے گی۔

صرف لاہور میں 300سے زائد نیب ریفرنسز زیر التوا ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمنصورہ میں اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں احتساب کا نظام ہی ابہام کا شکار ہے۔ کئی کئی سال لوگوں کو عدالتوں کے چکر لگانے پڑتے ہیں۔ مگر مقدمات کے فیصلے نہیں ہوتے۔ رشوت خوری نے تمام اداروں کی بنیادوں کو کھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

غریب عوام کو اپنے جائز حقوق کی خاطر بھی دہائیوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔ نیب کی کریڈبیلٹی ، ترجیحات اور شفافیت پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال 5ہزار ارب روپے کی کرپشن ہورہی ہے۔ مگر بد قسمتی سے احتساب کے ادارے ان کے سامنے خاطر خواہ کارکردگی دکھانے سے عاری ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ مک میں انصاف کا بول بالا ہو۔

ہر کرپٹ شخص چاہے اس کا تعلق کسی بھی طبقہ یا سیاسی جماعت سے ہی کیوں نہ ہو، اس کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جانی چاہیے۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے صاف شفاف نظام اور احتساب کا نعرہ لگایا تھا۔بد قسمتی سے آج کرپٹ ترین مافیا وزیر اعظم کے ارد گرد موجود ہے۔ وقت آگیا ہے کہ قوم سے کیے گئے وعدے پورے ہوں۔ جب تک کرپٹ عناصر بلا خوف و خطر اپنی دولت اور سیاسی اثر و رسوخ کی بنیاد پر آزادانہ دندناتے پھر تے ر ہیں گے۔ اس وقت تک تبدیلی کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا اور نا ہی ملکی حالات بہتر ہو سکتے ہیں ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش