آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

جمعہ 18 ستمبر 2020 23:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2020ء) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے اسلام آباد راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ 24 گھنٹوںکے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے تاہم زیریں سندھ،بالائی خیبرپختونخوااور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ گذشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں43 ، شہید بینظیر آباد اور نورپورتھل میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu