ملیر ضلع کی پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران دو خواتین سمیت 11ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ ، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کرلی

ہفتہ 26 ستمبر 2020 01:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) ملیر ضلع کی پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران دو خواتین سمیت 11ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ ، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کرلی ، تفصیلات کے مطابق سکھن سے مختلف کارروائیوں میں اسنیپ چیکنگ کے دوران تین اسٹریٹ کرمنلز گرفتار کرلیے ،گرفتار ملزمان میں غلام حسین عرف جڑیو، جمیل اور عبدالرزاق شامل ہیں ، ملزم غلام حسین عرف جڑیو اقدام قتل کے مقدمے میں عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔

غلام حسین کیخلاف تھانہ سکھن میں مقدمہ نمبر 138/2015 درج تھا۔گرفتار ملزم عبدالرزاق درجنوں مقدمات میں مفرور تھا اور ملزمان کو علاقے میں واردات کے بعد چھپنے کی جگہ فراہم کرتا تھا۔گرفتار ملزمان کیخلاف متعدد سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ا گولیاں اور بغیر نمبر پلیٹ مشکوک موٹرسائیکل برآمد ہوئی ۔

گرفتار ملزمان ملیر کے مختلف علاقوں میں چھیناجھپٹی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔گرفتار ملزمان پہلے بھی مختلف نوعیت کے مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ملزمان کیخلاف مقدمات درج، تفتیش جاری ہے ۔ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے بھیجا جائیگا۔ترجمان ضلع ملیر پولیس کے مطابق ایک دوسری کاروائی کے دوران میمن گوٹھ سے پولیس کو مطلوب اسٹریٹ کرمنل کو اس کے ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ۔

گرفتار ملزمان میں سائیں ڈنو، مقصود بروہی، جمن اور ساجد شامل ہیں۔ ملزمان منشیات فروشی میں بھی ملوث تھے۔ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ گولیاں اور منشیات برآمد ہوئی ۔ پولیس نے شہریوں سے چھینا گیا سامان بھی تحویل میں لے لیا۔گرفتار ملزمان کا گروہ ڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔گرفتار ملزمان کا گروہ زیادہ تر سپرہائی وے سمیت میمن گوٹھ اور گڈاپ کے علاقوں میں وارداتیں کرتا تھا۔

چاروں ملزمان عادی مجرمان ہیں اور متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ملزمان کیخلاف مزید مقدمات دج، تفتیش جاری ہے ، برآمد اسلحہ فارنزک معائنے کیلئے بھیجا جائیگا۔ ادھر یس ایس پی کورنگی کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کورنگی پولیس کی کاروائیاں جاری دو موٹر سائیکل لفٹر ملزمان جنید ولد محمد اکرم اور سعود ولد عبدالقدیر کو مع سرقہ شدہ موٹر سائیکل برآمدگی کے گرفتار کرلیا۔

تھانہ الفلاح پولیس پارٹی نے ایک پولیس کاروائی کرتے ہوئے دو موٹر سائیکل لفٹر ملزمان کو مع سرقہ شدہ موٹر سائیکل برآمدگی کے گرفتار کرلیا۔علاوہ ازیں ملیر سٹی پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاو ن کے دوران پولیس کو مطلوب ڈرگ کی سپلائی میں ملوث دو خواتین سمیت تین ملزمان کو گرفتارلیا ۔پولیس نے دوران گشت خفیہ اطلاع پر غریب آباد گوٹھ میں کارروائی کی۔

گرفتار ملزمان میں سکینہ عرف سیکھو، فوزیہ عرف کنول اور مولا بخش شامل ہیں۔گرفتار ملزمان سے نو کلو سے زائد چرس برآمدہوئی ،پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال گاڑی بھی تحویل میں لے لی۔گرفتار ملزمان کا نام آئی آر لسٹ میں شامل تھا۔گرفتار ملزمان شہر کے کئی علاقوں میں مختلف نوعیت کی منشیات سپلائی کرتے تھے۔گرفتار دونوں خواتین پیشہ ور منشیات فروش ہیں۔دونوں خواتین درجنوں مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکی ہیں۔گرفتار ملزمان سے منشیات کے خریداروں کے متعلق پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ملزمان کیخلاف مقدمات درج، تفتیش کا اغا ز کر دیا گیا ہے

Browse Latest Weather News in Urdu

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش