ٓ بنیادی انسانی حقوق عوام کی دہلیز پر پہنچانا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے، اصغر خان اچکزئی

ہفتہ 26 ستمبر 2020 01:56

2کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر سے خان ہاس پٹیل باغ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر شاہوانی پبلک اکانٹس کمیٹی کے چیئرمین اختر حسین لانگو سابق رکن قومی اسمبلی عبدالروف مینگل ساجد ترین ایڈوکیٹ نے ملاقات کی اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال اور صوبے کے حالات پر غور و خوض ہوااس موقع پر اس امر پر اتفاق کیاگیا کہ ملک اور صوبے کا روشن مستقبل مضبوط وفاقی پارلیمانی جمہوری نظام میں مضمر ہے جس کیلئے ہمارے اکابرین باچاخان خان عبدالولی خان سردار عطاء اللہ خان مینگل‘ میر غوث بخش بزنجو ‘خیر بخش مری اور دیگر نے طویل اور کٹھن صبر آزما جدوجہد کی ہے آج بھی ضرورت اس مر کی کہ مترقی روشن فکر قوم دوست قوتیں نیپ کی طرز پر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوں تاکہ ملک میں قومیتوں کے حقوقِ محفوظ پارلیمنٹ مضبوط عدلیہ آزاد میڈیا خودمختارہوں تب جاکے ہم دنیا کو ایک باوقار ملک کے طور پر باور کرانے میں کامیاب ہوسکیں گے دریں اثناء عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بنیادی انسانی حقوق عوام کی دہلیز پر پہنچانا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے ہماری کوشش ہوگی کہ عوام کو اچھی صحت بہتر تعلیم ذرائع آمد و رفت پینے کے پانی اور سب سے بڑھ کر امن وامان کا قیام عوام الناس کی جان ومال کی تحفظ کو یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی قمردین کاریز کے پارٹی ذمہ داران سے بات چیت کے دوران کیا اس موقع پر کمشنر ژوب ڈویژن ن سہیل الرحمن بلوچ بھی موجود تھے کمشنر ژوب ڈویژن نے اصغر خان اچکزئی کویقین ہانی کرائی کہ قمردین کاریز کے عوام کی مشکلات ومصائب کو مدنظر رکھتے ہوئے پہلی فرصت میں اسے حل کئے جائیں گے ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر اسسٹنٹ کمشنر کو وہاں جانے کی ہدایات جاری تحصیلدار وہاں مستقل موجود جبکہ اکتوبر میں خود جاکر وہاں متعلقہ محکموں جیسے ٹرانسپورٹ تعلیم صحت پبلک ہیلتھ بجلی سیلاب نقصانات کی خبر لوں گا اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی قمردین کاریز کے رہنما قطب افغان باز خان المیار پی ایس ایف کے چئیر مین عالمگیر مندوخیل بھی موجود تھے علاہ ازیں عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام قمردین کاریز میں مندرجہ بالا مسائل کے حل کیلئیجاری 40 روزہ دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا گیا

Browse Latest Weather News in Urdu

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..