ملکی معیشت بیٹھ چکی ہے ، حکومت کا کوئی معاشی پلان ہے ناہی کوئی ایسا شخص ہے جوبحران کو حل کر سکے،مرکزی تنظیم تاجران پاکستان

منگل 20 اکتوبر 2020 20:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی و صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا ، جنرل سیکرٹری چوہدری محمود عالم جٹ اور سینئر رہنمائوں نے کہا ہے کہ ملکی معیشت بیٹھ چکی ہے ، حکومت کا کوئی معاشی پلان ہے ناہی کوئی ایسا شخص ہے جوبحران کو حل کر سکے ملک کا بچہ بچہ افواج پاکستان اور عدلیہ کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اداروں کو کمزور اور بد نام کرنے کی سازشیںوالے ملک کے خیر خواہ نہیں ایسا کون کر رہا ہے قوم پر پوری طرح عیاں ہے انہوں نے کہا کہ حکومتی حلقے گوجرانوالہ میںPDM کے جلسہ میںنواز شریف کی تقریر کی مسلسل مذمت کر رہے ہیں ایسے لگتا ہے کہ جیسے کوئی بھونچال آگیا ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی تقریر کے بعد عوامی رد عمل آچکا ہے اسکے باوجود پوری حکومت نواز شریف کی تقریر میں پھنسی ہوئی ہے اور اس تقریر کا اتنا زیادہ ذکر کیا جا رہا ہے کہ جس نے یہ تقریر نہیں سنی وہ بھی ڈھونڈ ڈھونڈ کر سن رہا ہے انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ محبت و احترام کا تقاضہ ہے کہ نیواز شریف کی تقریر کو جنگل کی آگ کیطرح پھیلانے کی بجائے اس پر پانی ڈالا جائے اور جو کام کرنے کے ہیں ان پر توجہ دی جائے خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا کہ وطن عزیز میں تاجر وں، عدلیہ اور فوج سے زیادہ کوئی محب وطن نہیں ان تینوں کارشتہ ملک کی سرحدوں کے دفاع ،سالمیت ،استحکام ،قومی خوشحالی اور انصاف کی بلا امتیاز فراہمی سے ہے یہ جسطرح ملک و قوم اور انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں وہ مثالی ہے جبکہ سیاستدان خواہ وہ حکومتی ہوں یا حکومت مخالف عوام کو ٹشو پیپر سمجھتے ہیں اور ڈنگ ٹپائو پالیسی سے لے رہے ہیںکسی کوملک و قوم کی بہتری کا خیال نہیں سب کے سب سیاسی اور ذاتی مفادات کے حصول کیلئے چیخ رہے ہیں جبکہ ملکی معیشت بیٹھ چکی ہے ، حکومت کا کوئی معاشی پلان ہے ناہی کوئی ایسا شخص ہے جوبحران کو حل کر سکے سینئر تاجر ہنمائوںنے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئیسپہ سالار افواج پاکستان جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیف جسٹس سپریم کور ٹ جنا ب جسٹس گلزار احمد سے اپیل کی ہے کہ اس وقت جبکہ حکومت اور اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر نہیں ہیں اوراس ساری صورتحال میں ملک کے تاجر اور عوام بری طرح پس رہے ہیں دونوں ادارے ملکی معیشت کو مزید تباہی سے بچانے کیلئے قومی حکمت عملی کی تشکیل اور معیشت کو درپیش مسائل کو حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں قو م پر انکا یہ احسان ہوگا ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..