25 اکتوبر کو پی ڈی ایم کا کوئٹہ میںمنعقد ہونے والا جلسہ عوامی مسائل کے حل کیلئے بہت بڑا سنگ میل ثابت ہوگا ،مابت کاکا

موجودہ سلیکٹڈ حکمرانوں کی وجہ سے ملک میں جمہوریت اور جمہوری ادارے تاریخ کے بد ترین دور سے گزررہے ہیں، اے این پی کے صوبائی ترجمان اسدخان اچکزئی گزشتہ 27 دنوں سے لاپتہ ہے جس کی باحفاظت بازیابی تمام سٹیک ہولڈرز کی ذمہ داری ہے ،اجتماع سے خطاب

منگل 20 اکتوبر 2020 23:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ملک میں جمہوریت کی بحالی، جمہوری اداروں کے استحکام ، میڈیا کی آزادی ، پارلیمنٹ کی بالادستی اور عام آدمی کو درپیش مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے ، پچیس اکتوبر کا پی ڈی ایم کوئٹہ جلسہ عوامی مسائل کے حل کے لئے بہت بڑا سنگ میل ثابت ہوگا ، کارکن جلسہ عام میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کے مسائل سے نابلد سلیکٹڈ حکمرانوں سے جان چھڑا ئی جاسکے اے این پی کے صوبائی ترجمان گزشتہ 27 دنوں سے لاپتہ ہیاسد خان اچکزئی کی باحفاظت بازیابی تمام سٹیک ہولڈرز کی ذمہ داری ہے ان خیالات کااظہار انہوںنے پی ڈی ایم جلسے کے سلسلے میں عوامی نیشنل پارٹی نواں کلی یونٹ کے کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ڈی ایم جلسے کے سلسلے میں جاری تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ مابت کاکا نے جلسہ عام کے سلسلے میں جاری تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی مضبوطی اور استحکام کے لئے جاری جدوجہد میں صف اول کا کردار اد اکیا ہے گزشتہ ڈھائی سال کے دوران ملک بھر میں مہنگائی ، گرانفروشی اور دیگر مسائل میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے افسوس کہ سلیکٹڈ حکمرانوں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں موجودہ سلیکٹڈ حکمرانوں ہی کی وجہ سے ملک میں جمہوریت اور جمہوری ادارے تاریخ کے بد ترین دور سے گزررہے ہیں سلیکٹڈ حکمرانوں کو ان کی اوقات یاد دلانے اورملک میں جمہوریت کی بحالی ، جمہوری اداروںکے استحکام ، میڈیا کی آزادی ، موثر انتخابی اصلاحات ، پارلیمنٹ کی بالادستی اور عام آدمی کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اپوزیشن جماعتوںنے پی ڈی ایم کی تشکیل کی ہے پی ڈی ایم کے کامیاب جلسوں سے سلیکٹڈ حکمرانوں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں گوجرانوالہ اور کراچی کے تاریخی اور انتہائی کامیاب جلسوں کے بعد اب پی ڈی ایم کا اگلا جلسہ کوئٹہ میں منعقد ہورہا ہے جس کی کامیابی کے لئے اتحاد میں شامل تمام جماعتیں اپنا کردار ادا کررہی ہیں انہوںنے کارکنوں پر زو ر دیا کہ وہ تنظیمی فعالیت کے ساتھ پی ڈی ایم کے جلسہ عام میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں پچیس اکتوبر کا جلسہ عام عوامی مسائل کے حل کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا کارکن جلسہ عام میںاپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کے مسائل سے نابلد سلیکٹڈحکمرانوںسے عوام کی جان چھڑائی جاسکے ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان