کریمنل جسٹس سسٹم اور مینٹل ہیلتھ سسٹم کے باہمی ربط کو مزید مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے،ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی

جمعہ 4 دسمبر 2020 18:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2020ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثنااللہ عباسی نے کہا کہ کریمنل جسٹس سسٹم اور مینٹل ہیلتھ سسٹم کے باہمی ربط کو مزید مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے سندھ جوڈیشل اکیڈمی کراچی میں "کریمنل جسٹس سسٹم اور مینٹل ہیلتھ سسٹم میں ربط کو مضبوط بنانی" کے موضوع پر منعقدہ دو روزہ سیمینار میں آن لائن لیکچر دیتے ہوئے کہی۔

سیمینار کا اہتمام پاکستان سائیکاٹرک سوسائٹی نے سکول آف فارنزک مینٹل ہیلتھ سکاٹ لینڈاور سندھ جوڈیشل اکیڈمی کے اشتراک سے کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی نے کہا کہ وہ پولیس آفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر بھی ہیں اس لیے وہ اس موضوع کی اہمیت سے بخوبی آگا ہ ہیں، جرائم کی روک تھام میں قانون اور میڈیسن کا گہرا رشتہ ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اگر ہم صحت مند معاشرہ تشکیل دینے میں کامیاب ہوں تو جرائم خود بخود ختم ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عام طور پر جرائم کی بنیادی وجوہات جانے بغیر لوگوں کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈال دیا جاتا ہے جس سے نہ صرف جیلوں پر بوجھ بڑھ جاتا ہے، بلکہ جرائم کی بیخ کنی کی بجائے اس میں اضافے کا سبب بھی بن رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم جرائم کا بغور مطالعہ کر یں تو معلوم ہوتا ہے کہ چاہے دہشت گردی ہو، بچوں کے ساتھ زیادتی ہو ، یا دیگر روایتی جرائم ان میں ملوث ملزمان مختلف ذہنی اور نفسیاتی مسائل کا شکار ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان جرائم کا شکار ہونے والے لوگ بھی نفسیاتی مسائل سے دو چار ہوجاتے ہیں۔ اسی طرح ہمارے اردگرد کے حالات بھی ہماری نفسیات پر براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ ذہنی اور نفسیاتی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس تناظر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں، عدلیہ، جیل خانہ جات اور میڈیسن کے شعبوں کا آپس میں قریبی رابطہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر لوگوں کی ذہنی اور دماغی کیفیت درست ہو تو جرائم میں خاطر خواہ کمی لائی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نفسیاتی مسائل کے شکار لوگ سنگین جرائم کے مرتکب ہوتے ہیں اور ملزمان ذہنی بیماریوں کی آڑ میں بڑی سزاں سے بچ جاتے ہیں۔ جس سے جرائم کی روک تھام میں قانون کی گرفت کمزور پڑجاتی ہے اور مظلوم کو انصاف کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس میں بھرتی اور مقدمات کی تفتیش کے مراحل میں نفسیاتی ماہرین کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں۔ بھرتی کے لیے بنائی جانی والی کمیٹیوں میں نفسیاتی ماہر کو بطور ممبر شامل کیا جاتا ہے جو پولیس میں بھرتی کے خواہشمند امیدواروں کی نفسیاتی تشخیص کے بعد بھرتی کے لیے موزوں ہونے کے بارے میں رائے دیتا ہے۔ اسی طرح تفتیش کے دوران ملزمان کی نفسیاتی اور ذہنی کیفیت کے بارے میں ماہر نفسیات کی رائے حاصل کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام اقدامات کے اچھے نتائج حاصل ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موضوع کی انتہائی اہمیت کے پیش نظر اس پر باقاعدگی کے ساتھ مباحثے ہونے چاہیں اور یونیورسٹی کی سطح پر اس کو پڑھایا جانا چاہئے۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور میڈیسن کے شعبے کے مابین قریبی رابطوں کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس نفسیاتی ماہرین کے تجربوں سے استفادہ کرنے کے لیے متعلقہ سائیکاٹری کے شعبہ جات کے ساتھ MOV مفاہمتی یادست پر دستخط کریگی۔

انہوں نے کہا کہ ذہنی صحت کے مسائل کو اگر سنجیدگی سے حل کیا جائے تو اس سے ہمارے انفرادی اور اجتماعی رویوں میں بہتری آئے گی، اور یوں ہم ایک ذمہ دار اور قانون کی پاسداری کرنے والی قوم کی حیثیت سے ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار بھر پور انداز میں ادا کرسکیں گے۔واضح رہے کہ دو روزہ سمینار میں مختلف سیشن میں پروموشن آف مینٹل ہیلتھ اینڈ سٹریس منیجمنٹ،امپلیمنٹیشن آف مینٹل ہیلتھ لیجسلیشن، فارنزک مینٹل ہیلتھ ایجوکیشن ،چائلڈ سیکشوئل ابیو ز ،لیگل میڈیکل ایشوز اینڈ پریوینشن کے موضوعات پر ملکی اور بین الاقوامی ماہرین نے اپنے مقالے پیش کئے۔

سیمینار کے منتظمین نے کریمنل جسٹس سسٹم اور مینٹل ہیلتھ سسٹم پر لیکچر دینے پر آئی جی پی کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ ان کا لیکچر سیمینار کے اغراض ومقاصد کے حصول میں سنگ میل ثابت ہو گا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان